کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے بھوپال جیل سے مبینہ طور پر مفرور
سیمی کے آٹھ ملزمان کو تصادم میں مارے کے واقعہ پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کی
عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان جماعتوں
کو ایسے معاملے میں سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، پارٹی
جنرل سکریٹری دگ وجے
سنگھ، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور
کمیونسٹ پارٹی نے اس واقعہ کو فرضی تصادم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا
ہے کہ سپریم کورٹ کو نوٹس لیتے ہوئے اس واقعہ کی جانچ کرانے کی ہدایت دینی
چاہئے۔ نرمدا بچاؤ تحریک کی لیڈر میدھا پاٹکر نے بھی اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔